We use cookies on this site to provide the best user experience. Please read our privacy and cookie policy for more information. If you continue, we assume that you agree to receive cookies from this site.
Please sign in so that we can notify you about a reply
Description
جو کا م حکومت کے کرنے کا ہے یا ان سے متعلقہ اداروں کے کرنے کا ہوتاہے اس کا بیڑا ملک کے نامور انقلابی صحافی جناب ضیا شاہد نے اٹھایاہوا ہے ۔حال میں ہی آنے والی ان کی نئی کتاب ”سندھ طاس معاہدہ“جو کہ indus waters teraty 1960 کا اردو ترجمہ ہے ۔ترجمہ انتہائی آسان زبان میں کیا گیا ہے ۔اس کتاب میں پاکستانی عوام کے سامنے پہلی بار اس معاہدہ جو کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان 1960ءمیں ہوا تھا۔اس معاہدے کی حقیقت کھل کر سامنے آئی ہے ۔
اس کتاب کا پیش لفظ محترم جناب ضیا شاہد نے خود تحریر فرمایا ہے ۔جو نہ صرف اس کتاب کا خلاصہ ہے بلکہ اب تک اس حوالے سے ہونے والی کاوشوں اور حکمرانوں کی مفاد پرمبنی چالاکیوں کے ساتھ ساتھ اب کیسے اس سنگین مسئلے سے نمٹا جا سکتا ہے جیسے اہم سوالات کا تسلی بخش جواب دیاہے ۔
حقیقت یہ ہے کہ محترم ضیا شاہد نے انڈس واٹر ٹریٹی کا اردو میں ترجمہ کر کے ملک وقوم پر عظیم احسان فرمایا ہے۔جو آنے والی نسلوں کی ایک عظیم خدمت بھی ہے۔کتاب خوبصورت سرورق ،ہارڈ پیپرز،فور کلر 187 صفحات پر مشتمل یہ کتاب ”سندھ طاس معاہدہ“ جسے ہم ایک اہم ترین دستاویز کہہ سکتے ہیں ۔جو پاکستان کے مستقبل کی محافظ بھی ہے ۔ معلومات سے بھر پور اورانتہائی اہمیت کی حامل کتاب تاحال زیر مطالعہ ہے ۔ اس حوالے سے مزید اگلے کالم میںلکھوں گا۔یہ کتاب قلم فاونڈیشن انٹر نیشنل سے شائع ہو ئی ہے ۔
No posts found